68
			

Image Source: 92 News 
    وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
یہ بات یونائیٹڈ کنگڈم بورڈ آف ٹریڈ کے ممبر لارڈ ڈینیل ہنن نے کہی جنہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
لارڈ حنان نے گرین پاکستان کے لیے وزیراعظم کے وژن کو سراہا جس میں دس بلین ٹری سونامی پروگرام، جنگلی حیات کے تحفظ کے اقدامات، نیشنل پارکس شامل ہیں۔

لارڈ حنان نے کہا کہ عمران خان کے ان اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
لارڈ ڈینیل اس وقت گورنر پنجاب محمد سرور کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں، جو ملاقات میں بھی موجود تھے۔
 
			         
														