وزیر اعظم پاکستان کا ٹویٹ : عمران خان نے پارلیمنٹ میں بل پاس کروانے پر اپنے ارکان اسمبلی و سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا

پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ایم این اے محمد خیال زمان، احسان اللہ ٹوانہ اور راحت امان اللہ بھٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شدید علیل ہونے کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اس کے علاوہ خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھی تعریف کی جو اپنے بھائی کی وفات کے باوجود اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ آئے ۔

اپنی پارٹی اور قوم کی جانب سے وزیراعظم نےان تمام ممبران پارلیمنٹ اور سینیٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا جنھوں نے ان بلز کو پاس کروانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔

حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ای وی ایم اور ووٹنگ کے حقوق کی اجازت دینے والا انتخابی ترمیمی بل منظور کر لیا

گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو عدالت جانے کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے دفتر آنے کا مشورہ دیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’پہلے ای وی ایم سسٹم کو سمجھیں، ہم تمام خدشات دور کریں گے، سمندر پار پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ ہمارا وعدہ تھا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کی راہ ہموار کرنے سمیت متعدد بلوں کی منظوری دی تھی۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل