وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان ؛احتجاجی ریلیاں بھی نکلیں گی

سویڈن میں قرآن پاک جلائے جانے کے مزموم واقعے پر پوری امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں -اس میں اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت بھی شامل ہیں -یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس بلایا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سویڈن واقعے کے خلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، وزیراعظم شہبازشریف کی تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی۔

 

 

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر اسلام دشمنوں اور شرپسندوں کو پیغام دے گی اور جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔

علاوہ ازیں سویڈن واقعے پر وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

Related posts

محرم الحرام میں 7 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کافیصلہ

حضرت ابراہّیم ّ ،حضرت اسماعیل ّ اور حضرت حاجرہ کی شیطان پر لعنت کا واقعہ

فلسطینی نژاد خاتون ریما حسن یورپی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوگئیں