وزیر اعظم عمران نے دوسری جنگ عظیم کے سوویت فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو ’نامعلوم فوجی کے مقبرے‘ پر پھولوں کی چادر چڑھائی، یہ جنگی یادگار دوسری جنگ عظیم کے دوران گزر جانے  والے سوویت فوجیوں کے لیے وقف ہے۔

بدھ کو روسی دارالحکومت پہنچنے والے وزیراعظم نے کریملن وال میں یادگار پر حاضری دی اور فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Image Source: HT

اس موقع پر پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے جب کہ وزیراعظم نے شہید ہونے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

دو دہائیوں کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دو روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم اور ان کے وفد کا ایئرپورٹ پر نائب روسی وزیر خارجہ ایگور مورگولوف اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔

وزیر اعظم روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر روس کے دورے پر ہیں۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے