105
قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہوجانے کے بعد اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے حکومت اس کو عوام دوست جبکہ اپوزیشن اسے عوام دشمن بجٹ قرار دے رہی ہے اب اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اسی لیے میڈیا کی خبروں کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں دورہ چین سے متعلق بھی بات کریں گے۔گزشتہ روز ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والوں کا سدِباب کر کے چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ تیاری کے دوران واضح ہدایات دی تھیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانا ہے۔