وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں نئے چہرے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے منگل کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے خاتمے کے بعد مخلوط حکومت میں شامل ہونے کا حلف اٹھایا۔

وفاقی کابینہ میں اس بار بھی کچھ نئے چہرے ہیں جنہوں نے پہلی بار کابینہ میں جگہ بنائی۔

مولانا اسد محمود پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے ہیں اور پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

فیصل سبزواری:

فیصل کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ-پاکستان (ایم کیو ایم ) سے ہے اور وہ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سرگرم سیاست دان ہیں۔

Image Source: TFP

شازیہ مری:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری مسلسل دو بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔

Image Source: Twitter

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا مسلم لیگ ن کی جانب سے 2013 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہ چکی ہیں۔ وہ پنجاب میں وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔

Image Source: NAP

شاہ زین بگٹی

شاہ زین بگٹی کا تعلق جے ڈبلیو پی سے ہے اور وہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تھے۔

Image Source: TET

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور