وزیر اعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

بوبر: وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان (جی بی) کے ضلع غذر میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ضلع غذر میں سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

Image Source: PIK

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سے گاؤں میں 17 افراد ہلاک اور 249 مکانات کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اس آفت کے دوران 794 جانور اور متعدد باغات بھی بہہ گئے۔

وزیراعظم نے متاثرین کو ان کی امداد اور بحالی کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، معاون خصوصی فہد حسین اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

قریبا 1,200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 380 بچے بھی شامل ہیں، جسے اقوام متحدہ نے ‘غیرمعمولی موسمیاتی تباہی’ قرار دیا ہے۔

لاکھوں بے گھر افراد کو پناہ، خوراک اور صاف پانی کی فوری ضرورت ہے، آنے والے دنوں میں ملک کے کچھ حصوں بالخصوص سندھ میں مزید سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

Related posts

شہباز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے اسفند یارو لی کی رہائش گا ہ آمد

نیپال کی ششما دیوی لیاقت پور کےایوب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی

کراچی کے علاقےلیاری میں ہوائی فائرنگ سے میٹرک کلاس کا طالب علم نشانہ بن گیا ؛شادی کے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی