وزیر اعظم شہباز شریف کا رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات کے صدر کا استقبال

رحیم یار خان: وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زید النہیان کا رحیم یار خان پہنچنے پر استقبال کیا۔
وزیراعظم نے رحیم یار خان کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران چندانہ ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور