وزیر اعظم شہباز شریف کا خیرپور میں کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کا اعلان

خیرپور: وزیر اعظم شہباز شریف نے خیرپور میں کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے یہ اعلان سیلاب سے متاثرہ ضلع خیرپور کے قصبوں پیر گڈو اور کوٹ ڈیجی کے دورے کے دوران کیا۔

Image Source: The Nation

گزشتہ روز خیرپور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس اور سیلاب متاثرین کے لیے مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے تقریباً 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈونر کانفرنس‘ آئندہ ماہ جنیوا میں ہوگی جس میں حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین، نقصانات، سیلاب کی تباہ کاریوں اور بدلتے ہوئے موسمی اثرات کا کیس پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
قبل ازیں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیر اعظم کو بحالی اور امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان