وزیر اعظم شہباز شریف سکھر حیدرآباد ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے کچھ دیر میں سکھر پہنچیں گے

سکھر: وزیراعظم شہباز شریف آج (منگل) سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے جلد ہی سکھر پہنچیں گے۔ سکھر کے ایئرپورٹ پر تقریب منعقد ہوگی جس میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے وزراء اور عہدیداران شرکت کریں گے۔

Image Source: ProPakistani

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے پشاور کراچی موٹر وے کا آخری حصہ ہے جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹر وے سے منسلک ہو جائیں گے۔
یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
سکھر ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے حکام اور وفاقی وزراء بھی ہوں گے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور