وزیرستان ؛سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ؛6 دہشت گرد ہلاک 4 جوان شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان دو جھڑپوں میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ جوانمردی سے لڑتے ہوئے 4 اہلکار دھرتی ماں پر قربان ہوگئے. پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جس میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گرد سرغنہ حضرت زمان عرف خوارے ملا بھی شامل تھا جو دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا، اس آپریشن کے دوران وطن کے تین بہادر بیٹے بھی جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں راولپنڈی کے 36 سالہ لانس نائیک تبسم الحق، اٹک کے 30 سالہ سپاہی نعیم اختر اور ملتان کے 23 سالہ سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔
دوسری جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں ہوئی ، جس میں کشمور کے 25 سالہ سپاہی فرمان علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، جھڑپ کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرتے رہیں گے اور ملک کو اس دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرکے دم لیں گے –

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف