وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر جرمن وزیر خار

جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں۔ وہ پاکستان کی بااثر قیادت سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ وفود کی سطح پر دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جب کہ جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

“جرمنی دوطرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کا ایک قابل قدر شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی احترام اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ شعبوں بشمول تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوام سے عوام کے روابط۔پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس سنگِ میل کی خوشی میں پاکستان اور جرمنی میں کئی تقریبات کا انعقادبھی کیا گیا۔

جرمن وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ اس سے پاکستان اور جرمنی کے کثیر جہتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز