وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مشترکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔

پیر کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ قائد ایوان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا مقصد ایوان کو تحلیل ہونے سے بچانا ہے۔

ایوان نے وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے سلطان محمد خان کی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ریکارڈ ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

ایوان کا اجلاس اب اگلے ماہ کی 10 تاریخ کو ہوگا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی