وزیراعلیٰ پنجاب ا کی سمبلی کی تحلیل کی دستخط شدہ سمری گورنر کو موصول

کل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی توڑنے کا عمران خان سے کیا وعدہ پورا کردیا انھوں نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیے جس کو مونس الہی نے میڈیا پر پوسٹ کردیا -اب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

گورنر بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر پرویز الہیٰ کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کی تصویر شیئر کی جس پر 12 جنوری 2023 کی تاریخ درج ہے۔اس سمری میں چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔اب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے ردعمل کا انتظار ہے کہ وہ کب اس سمری کو قبول کرکے اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتے ہیں -اس کے لیے شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے مشورہ کیا ہے جس کے بعد ہی گورنر اس پر من و عن عمل کریں گے اگر میاں نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا تو اسمبلی تحلیل کردی جائے گی ورنہ یہ معاملہ پھر پہلے کی طرح عدالت جائے گا –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور