نگران حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مافیا کے نیٹ ورک کو توڑے بنا ملک آگے نہیں چل سکتا اس لیے پاکستان کے ادارے نے ایسے افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے جن کے بارے ،میں رپورٹس ہیں کہ انھوں نے پچھلی حکومت میں خوب مال بنا یا -اس فیصلے کے بعد ایف آئی اے �نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت کئی سیاست دانوں اور افسران کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیے ہیں۔
مراد علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں اور افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت کئی سیاست دانوں اور افسران کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد ہزار سے… pic.twitter.com/YOoWVZG420— Azmat Ullah Khan (@AzmatKhanTDP) September 8, 2023
صرف 3 روز میں سٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد ہزار سے زائد ہوگئی، ابتدائی طور پر فہرست میں اعلیٰ عہدے داروں کے معاونین کے نام شامل ہیں۔فہرست میں تاجر، بلڈر اور صنعت کاروں کے نام شامل ہیں جبکہ بدعنوانی، ٹیکس چوری اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک شخصیات کے نام بھی ہیں۔
علاوہ ازیں کرنسی، چینی اور پیٹرول کی سمگلنگ میں ملوث افراد اور سیاسی جماعت کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی فہرست میں ہیں۔ تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو سفر کرنے سے روکا جائے۔مگر اس کا دائرہ بڑھانے کے بعد اس میں بیوروکریٹس کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا -حکومت کی کوشش ہے کہ بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑ کر ان سے پیسہ وصول کیا جائے- عوام بھی ہر حکومت سے بس یہ ایک ہی مطالبہ کرتی ہے –