وزیراعلیٰ حلف :چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی صدر پاکستان کو ہدایت

پنجاب میں گورنر پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے والے حمزہ شہباز کی تقرری کو غیر آئنی قرار دے کر حلف نہ لینے کے فیصلے پر لاہور ہائی کورٹ سے نیا حکم نامہ جاری ہوگیا -لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے صدر مملکت عارف علوی کو ہدایت کی کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے ایک نمائندہ نامزد کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ گورنر حلف لینے سے انکار نہیں کر سکتے اور عدالتی دفتر کو صدر کو آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔

جسٹس امیر بھٹی نے اس سے قبل سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے کہا کہ گورنر کے انکار کی وجہ تحریری طور پر بتائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے گورنر کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

آج کی کارروائی کے آغاز پر احمد اویس نے کہا کہ گورنر انکار کرنے پر سپیکر حلف اٹھا سکتے ہیں تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا۔

صوبائی لاء افسر نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے تحت نہیں ہوا۔ اس پر چیف جسٹس نے اے جی سے پوچھا کہ بتائیں یہ کہاں لکھا ہے کہ گورنر خود کارروائی دیکھیں گے؟

جواب میں ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گورنر ربڑ اسٹیمپ نہیں ہیں، 16 اپریل کو ایسی غیر معمولی صورتحال پیش آئی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، ایک خاتون رکن زخمی ہوئی اور اب وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم