وزیراعلیٰ بننے کے لیےعلیم خان نے بھی آزاد امیدواروں پر نظریں جما لیں

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق بڑا دعوی کیا ہے۔ آئی پی پی کے صدر علیم خان نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے جیتنے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا و عدہ کیا ہے تاہم علیم خان نے ان امیدواروں کے نام بتانے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، کئی پرانے دوست ہیں ان سے تعلق رہا ہے۔ واضح رہے ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی مہم جاری ہے۔اسی طرح کا دعویٰ پرویز خٹک بھی کررہے ہیں مگر لگتا نہیں کہ اس بار ان کی خواہش پوری ہوگی کیونکہ جس طرح ان امیدواروں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ہے اور جس طرح پولیس نے چادر اور چاردیواری کو پامال کیا ہے یہ امیدوار کبھی بھی اس بات کو بھلا نہیں پائیں گے اور پھر اس بار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو عوام کا خوف بھی ہے عوام ان سےایک ہی وعدہ اور حلف لے رہے ہیں کہ ووٹ ہم آپ کو نہیں عمران خان کو دے رہے ہیں اس لیے یہ آزاد امیدوار آسانی سے کسی دوسری جماعت کا حصہ نہیں بنیں گے –

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری