کے پی کے کے صدر اور وزیراعلیٰ کی لفطٍی جنگ میں سختی آنی شروع ہوگئی دونوں اییک دوسرے کو نشان عبرت بنانے کے دعوے کرنے لگے -گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تو علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں اور اگر وارننگ پر عمل نہ کیا تو گاڑی گرانٹ سب بند کردیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنرکے پاس آئینی عہدہ ہے لہٰذا وہ سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں ، آپ کاسیاست سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبے کے چیف ایگزیکٹوکے خلاف بولو ، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا توپھرمیں کہوں گا اس کو ہٹاؤیہاں سے،اگر میں کھڑاہوگیا تو جس ایک لیٹرپرتم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پرڈی نوٹیفائی ہوجا ؤ گے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ تمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں، تمیزکے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جا ؤ، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، میرا شکریہ اداکرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین سے مقابلے کیلئے ڈی آئی خان سے کوئی بندہ لے لیا جاتاہے، تمہیں تو عہدہ ملتاہی میری وجہ سے ہے، مجھے اللہ اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا تو میرے مقابلے میں تمہیں گورنر بنادیا گیا،گورنرکے پاس اختیارات نہیں اپنی حیثیت کو سمجھو ، تمہاری کیاحیثیت کہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل بنو ،تم نے ڈپٹی سپیکرہوتے ہوئے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔
علی امین کا کہنا تھا کہ تمہاری گرانٹ بھی بند کررہا ہوں اگر تمیز کے دائرے میں نہ رہے تو فیول بھی بندکردوں گا، تمہاری گاڑیاں بھی میرے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ہیں سب بند کردوں گا، مجھے مجبور نہ کرو اس لئے اپنے کام سے کام رکھو، یہ سیاسی جنگ ہے اور تم سیاستدان نہیں رہے، تم سیاست سے فارغ ہوچکے ہو، عہدے کا لحاظ کرو۔ انہوں نے کہا کہ ایک عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹاکرو، عزت سے کام کرو،ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہوگاڑی بھی نہ اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو۔ فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے تکت پر ڈی آئی کان سے علی امین گنڈا پور کے مقابلے پر الیکشن لڑا تھا مگر وہ بری طرح علی امین سے ہار گئے تھے –
وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی کے کی لڑائی میں شدت ؛سنگین دھمکیاں
34