کچھ عرصہ قبل وزیراعظم ہاﺅس کی متعدد آڈیو لیکس ہوئیں جس پر کافی ہنگامہ برپا رہا جس پر پورے پاکستان میں ایک بے چینی کی فضا پیدا ہوگئی کہ پاکستان میں جب وزیراعظم ہاؤس محفوظ نہیں تو باقی مقامات اور ادروں کا کیا حال ہوگا – تاہم اب سینئر صحافی منصور علی خان نے یہ معمہ بھی حال کر دیاہے اور بتایا ہے جو یہ آڈیو لیکس کر رہا تھا وہ دراصل وزیراعظم ہاﺅس کا ملازم تھا اور پکڑا جا چکاہے ن لیگ کے قریب سمجھے جانے والے صحافی منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ مجھے بتایا گیاہے کہ یہ آڈیو لیکس کرنے والی ایک ملازمہ تھی ، جو وزیراعظم ہاﺅس میں سویپنگ کرنے آتی تھی –
منصور علی خان بھائی، وزیراعظم ہاوس کی آڈیو کون لیک کر رہا تھا وہ معلوم ہوگیا ہے لیکن یہ سوال آپ نے نہیں کیا کہ کس کے کہنے پر کرتا تھا؟؟
@_Mansoor_Ali
.
.
. #GeneralQamarJavedBajwa General Qamar Javed Bajwa | #Islamabad pic.twitter.com/5VOgKEXDK0— Hassan Bashir Awan (@moumkts1) December 8, 2022
وزیراعظم ہاﺅس کی آڈیو لیکس دراصل کون کرتا تھا؟سینئر صحافی نے حیران کن دعویٰ کردیا https://t.co/v4shTy7ATf
— Start pakistani (@PakistaniStart) December 8, 2022
اس کے ساتھ ایک آدمی ہوتا تھا جب وہ سویپنگ کیلئے آتے تھے تو وہ ملازم ڈیوائس اٹھا لیتا تھا جب اہلکار کام ختم کر کے واپس چلے جاتے تو وہ ملازم ڈیوائس واپس رکھ دیتا تھا ،وہ یہ ریکارڈنگز کر رہا تھا اب معلوم ہوا ہے کہ وہ بندہ دھر لیا گیا ہے – اس کے قبضہ سے جو ریکارڈنگ برآمد کی گئی ہے اس میں جنرل باجوہ کی بھی تین سے چار ریکارڈنگز ملی ہیں ۔بحرحال منصور علی خان کی کسی بھی بات کو سچ ماننا دنیا کا مشکل ترین کام ہے کیونکہ وہ بھی 100 میں سے 95 باتیں گھر لیتا ہے اور اب وہ 5 % سچ کیا ہے یہ تلاش کرنا بھی دنیا کا مشکل ترین کام ہے –