وزیراعظم کی سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین اور صنعتوں کو ریلیف دینے کے لیے سستی بجلی پیدا کرنے کا موثر نظام وضع کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں افغانستان سے درآمد ہونے والے کوئلے کی نقل و حمل میں بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

وزیراعظم نے وزارت ریلوے کو افغانستان سے درآمد شدہ کوئلے کی پاور پلانٹس تک فوری ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Prime Minister's decision to include life-saving 'CPR training' in the  curriculum News-Pipa | News PiPa
Image Source: Pipa

شہباز شریف نے کوئلے کی درآمد کے عمل کو تیز کرنے کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں تمام متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ افغانستان سے ساہیوال اور حب پاور پلانٹس کے لیے ابتدائی طور پر درکار کوئلے کے درآمدی بل میں سالانہ 2.2 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی۔

بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ملک میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی کی پیداوار کی بڑی وجہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے افغانستان سے ڈالر کی بجائے روپے میں اعلیٰ معیار کا کوئلہ درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس سے نہ صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور