وزیراعظم کل قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے انکار نے پوری قوم کو ایک کردیا اب پوری قوم اپنی اس کرکٹ ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے اور ان کا مورال بڑھائیں گے تاکہ ٹیم پہلے سے بھی زیادہ جوش اور جزبے کے ساتھ میدان میں اترے ان کے ساتھ رمیز راجہ اور دیگر آفیشلز بھی ہوں گے رمیز راجہ نے بھی نیوزی لینڈ کے ساتھ کسی اور مقام پر میچز کھیلنے سے صاف انکار کردیا تھا

آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ منسوخ میچز دوبارہ کھیلنے سے متعلق کچھ عرصے میں سوچ بچار کریں گے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو مالی نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان عوام کو افسوس ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ پاکستانی کرکٹ مداحوں کا دکھ سمجھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا پھر سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہے جبکہ دورہ منسوخ ہونے پر پی سی بی کو جو فنانشل نقصان ہوا اس بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا انگلینڈ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا سب سے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دورہ منسوخی کے باوجودپاکستان کرکٹ بورڈ سے قریبی تعلقات بحال رکھے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کرکٹ کے لیے جذبہ رکھنے والی قوم ہے۔ پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ اس بار ہماری قومی کرکٹ ٹیم وہی کارنامہ کرے گی جس کے لیے وہ مشہور اور انپریڈکٹ ایبل کہلاتی ہے

پاکستانی قوم نے جس طرح یک زبان ہوکر اپنی ٹیم کو بیک کیا اس سے پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے بری طرح ایکسپوز ہوئے اور نیوزی لینڈ ٹیم کو بھی بیک فٹ پر کردیا آج کا ان کا بیان بتا رہا ہے کہ پاکستانیوں کے ہاتھوں اپنی شامت پر وہ کتنے نادم ہیں

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے