وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا گیا

وزیراعظم کا کینیا کے صدر کو فون، ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر ولیم روٹو کو فون کیا اور سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر پاکستانی عوام اور صحافتی برادری کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Image Source: GVS

انہوں نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے درخواست کی کہ ارشد شریف کی میت کی واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جائے۔
واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کینیا کے صدر نے یقین دلایا کہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور تحقیقاتی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا کہ میت کی پاکستان واپسی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی