وزیراعظم پاکستان کی ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے 3 اپریل 2022 کو دیئے گئے متنازعہ فیصلے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی سابق حکومت کے خلاف بین الاقوامی سازش کی روشنی میں دیا گیا تھا۔

اس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فلور دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے قائد شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سرفہرست نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

شہباز شریف ہائی پروفائل منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہونے کے باوجود بظاہر پاکستان کے اگلے وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں۔

قائد ایوان کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جو اس مقصد کے لیے مخصوص قومی اسمبلی کی دو لابیوں میں ہوگی۔

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی ہوگی جس کے بعد اسپیکر کی جانب سے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 342 رکنی ایوان میں قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی