وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یو-این جنرل اسمبلی سے ورچؤل خطاب

پاکستان کے وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا وزیراعطم نے حسب عادت اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اس کے بعد بڑے دھیمے اور ٹھنڈے لہجے میں سب سے پہلے غربت کی بات کی غریب ممالک کی امداد کا ذکر کیا اس کے بعد عمران خان نے امیر ملکوں کو غریب ممالک کے پیسے اپنے ممالک میں رکھنے پر اسے مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ قرار دیا

عمران خان نے انڈیا کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھایا اور کشمیر میں ان کے ناروا سلوک کا ذکر کیا کشمیری رہنما کا تزکرہاور فلسطینیوں کے ساتھ اطہار یکجہتی ان کی تقریر کا محور رہیں

عمران خان نے ہندوستان کو کسی قسم کا ایڈونچر کر نے اور پھر اس کے رد عمل سے ہونے والے برصغیر میں نقصانات سے بھی سلامتی کونسل کو باخبر کیا -عمران خان نے مسلمانوں کے خلاف چلنے والی مہم نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے خاکوں اور پھر مسلمانوں کے جزبات کا بھی تزکرہ کیا خان صاحب کی یہ تقریر ہر لحاظ سے بیلنس تھی اس میں دنیا کو درپیش تمام مسائل اور ان کے حل کی جانب سلامتی کونسل کو اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا

مگر شائد خان بھول گئے کہ یہ بھینس کے آگے بین بجانے والی بات ہی ہے اگر سلامتی کونسل اپنا کردار 100 فیصد ادا کرنا شروع کردے تو دنیا سے فسادات میں 90 فیصد کمی آسکتی ہے

خان نے اپنی تقریر میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر بھی بات کی اچانک مختلف ممالک میں جنگلات میں لگنے والی آگ اور درجہ حرارت میں اضافے اور اس کے سبب سیلاب کا بھی ذکر کیا خان نے جو کہنا تھا کہ دیا مگر ہونا کچھ بھی نہیں ہے- سلامتی کونسل کا گلہ کیا کرنا مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی جس طرح فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر چپ ہےشرم کی بات ہے-کیونکہ جب مسلمان ممالک ہی اپنے مفادات کے لیے خاموش رہیں گے اور بھارت کو کاروباری شراکت دار بنائیں گے تو امریکہ ،فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ،میانمر اور ہالینڈ میں مسلمانوں پر جبر جاری رہے گا

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے