وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو مزید لبرل ویزا پالیسی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بدھ کو اپنی ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے افغان شہریوں کے لیے ویزا نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سفارت خانے اب ان کی موجودہ قومیت کی بنیاد پر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی کریں گے۔
Federal Cabinet has approved changes in visa regime for Afghan nationals. Now our embassies will process their visa applications on the basis of their current nationality. Secondly, Afghan drivers & transporters will get multiple visa for a period of up to 1 year within 48 hours.
دوم، افغان ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو 48 گھنٹوں کے اندر ایک سال تک کے لیے ملٹی پل ویزا مل جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ویزا نظام میں اس سہولت کا مقصد دونوں ممالک کو قریب لانا، افغان عوام کی مدد کرنا اور وسط ایشیا کے وسیع تر خطے سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔