وزیراعظم نے ملک میں معدنی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں معدنیات کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں معدنی ترقیاتی فریم ورک کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی صلاحیتوں سے مالا مال ہونے کے باعث معدنیات کا شعبہ سرمایہ کاری کے لیے اچھا منافع فراہم کرتا ہے۔

Image Source: The Happy Scientist

وزیر اعظم نے کہا کہ معدنیات کا شعبہ ملک کی مجموعی معاشی نمو میں بھی حصہ ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ معدنی ترقیاتی فریم ورک کے اہداف مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فی الحال معدنیات کا شعبہ جی ڈی پی میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے اور اسٹریٹجک پلان پر عملدرآمد اگلے 15 سالوں میں معدنیات کا حصہ دس فیصد تک بڑھا دے گا۔

Image Source: Middle East Eye

یہ منصوبہ وفاقی اور صوبائی کوششوں میں ہم آہنگی ، تکنیکی رسائی ، ڈیٹا بیس کی ترقی ، مالی مراعات ، مقامی انسانی وسائل کی تربیت اور قانونی فریم ورک پر مشتمل ہے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے