وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سٹریٹجک پارٹنرشپ کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں۔

شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکبادی پیغامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور