وزیراعظم نے اے پی ایس کے زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر سراہا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آرمی پبلک سکول کے قتل عام میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز کے متاثر کن سفر کو سراہا ہے جو آکسفورڈ یونیورسٹی کی یونین کے صدر بن چکے ہیں۔

آج [پیر کو] ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کہا کہ ایک عظیم اعزاز اور حوصلہ افزا سفر جو عزم اور پوری قوت ارادی سے ہوا ہے۔

اے پی ایس پشاور پر ہولناک حملے میں بچ جانے والے احمد نواز نے ممتاز یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ احمد نواز نے ہمارے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان