اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
عمارت کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے قیدی گزشتہ چھ دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔ موٹر وے کے قریب سیکٹر ایچ سولہ میں نوے ایکڑ رقبے پر مشتمل جدید جیل بنائی جا رہی ہے۔ جیل اہلکاروں کے لیے تربیتی مرکز بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔