وزیراعظم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کا مقصد قومی احتساب بیورو کو مضبوط اور فعال بنانا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکا علی بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے بدعنوانی کی لعنت کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Image Source: Geo.Tv

انہوں نے کہا کہ احتساب جمہوریت کے لیے ایک لازمی عنصر ہے۔

وزیر مملکت نے نیب آرڈیننس پر غیر معقول تنقید کرنے پر اپوزیشن پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے ،  اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ اور کرپشن کے مقدمات میں معافی حاصل کرنا۔

اس موقع پر ملیکہ علی بخاری نے کہا کہ اپوزیشن آرڈیننس کا مسودہ پڑھے بغیر اس پر تنقید کر رہی ہے۔

Image Source: 92 News

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں احتساب کے فروغ کے لیے ایک جامع آرڈیننس وضع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کچھ عقلی سفارشات کرنے کے لیے تیار ہے تو حکومت ان کی تجاویز کو شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی