کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیر کے روز کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افواج پاکستان اور عدلیہ کو یہ کہہ کر دھمکی دی کہ اگر انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو وہ خطرناک ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ساکھ قوم کے سامنے داغدار ہوچکی ہے، عوام کے درمیان آنے پر ان کا پرتپاک استقبال نہیں کیا جائے گا، 23 مارچ کو پوری قوم اسلام آباد میں ہوگی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپوزیشن جماعتوں کو ووٹ دیا۔ “اپوزیشن متحد ہے۔ پی ڈی ایم کے دروازے پی پی پی اور اے این پی کے لیے کھلے ہیں۔
مولانا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں اس لیے منظور کیا گیا کیونکہ رات گئے اراکین کو ایجنڈا جاری کیا گیا، اراکین سینیٹ نہیں آ سکے۔ انہوں نے ذمہ داری چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر ڈال دی۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ 23 مارچ کو ہوگا اور ہم کسی کے کہنے پر تاریخ تبدیل نہیں کریں گے۔