وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم شہباششریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے جہاں وہ ترکی کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی کے دورے سے قبل اناڈوگلو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کو خود انحصار اور سیاسی طور پر مستحکم ملک بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انقرہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا ترکی کا دورہ ہے۔انقرہ کے لیے روانگی کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور ترکی دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے بہترین بانڈز کو بروئے کار لائیں۔

ترکی کے دورے پر روانگی سے قبل انھوں نے ٹویٹ کیا کہ میں ترکی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور ترکی دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے بہترین بندھنوں سے فائدہ اٹھائیں۔ علاقائی روابط کا دور، مشترکہ ترقی اور مشترکہ تقدیر ایک نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ میں اپنے بھائی اردوان کے ساتھ اس پر بات کرنے کا منتظر ہوں۔ ۔

قبل ازیں ترک ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، جو مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی روابط پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں کے سفارتی تعلقات کے دوران تمام چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی پشت پناہی کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ “پاکستان اور ترکی بنیادی قومی مفاد کے تمام معاملات پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں چاہے وہ جموں و کشمیر ہو یا شمالی قبرص”۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پر اصولی حمایت پر جمہوریہ ترکی اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ترکی کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شعبے کو پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، ای کامرس، میونسپل ایگرو بیسڈ انڈسٹری اور آئی ٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع اور صارفین کی بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں