آج ملک میں امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم ملکی امور پر بات چیت ہوئی -اس میٹنگ سے پہلے نئے آرمی چیف عاصم منیر اور شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی – وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس کے دوران دہشت گردی کیخلاف اقدامات سمیت قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مابین ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات، قومی سلامتی کو درپیش مسائل کے علاوہ ملکی معاشی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔اس کے علاوہ ملک میں ہونے والی سیاست کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے –