وزیراعظم شہباز شریف کل بیرون ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ شہبازشریف کل دورہ فرانس اور انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف لندن میں نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ الحاق کا معاملہ بھی زیر بحث آسکتا ہے -اس دورے میں میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی روانہ ہوتے ہیں یا نہیں کیونکہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو بھی برطانیہ آنے پر اصرار کیا ہے –
اس کے ولاقہ شہباز نواز کی ون آن ون ملاقات میں عام انتخابات کی تاریخ، نگران وزیراعظم سمیت دیگر اہم امور پر غور ہو گا،اس کے علاوہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت آئندہ انتخابات میں اتحاد سے متعلق بھی گفتگو ہو گی ۔