وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
ان کے ہمراہ ایم این ایز شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود، مفتاح اسماعیل اور اکرم درانی بھی ہیں۔

اپنی آمد کے فوراً بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
بعد ازاں وزیراعظم سندھ کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور پھر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہیں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادرآباد بھی جائیں گے۔