وزیراعظم شہباز شریف نے 83 رکنی کابینہ بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ایک طرف شور مچ رہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے ملکی ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم کی سطح پر آگئے ہیں مگر حکومت وزراء کی تعداد میں اضافہ کرکے مسائل کم کرنے کی بجائے اپنے لیے خندقیں کھودنے کے کام پر معمور ہے -آج کابینہ کے ممبران کی تعداد میں 5 ارکان کا مذید اضافہ ہوگیا-جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ساتھ 5 معاونین خصوصی کا اضافہ کردیا،وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ۔راﺅ اجمل، شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ کو معاونین خصوصی تعینات کردیاگیا،حامد حمیداور ملک سہیل خان بھی معاونین خصوصی تعینات کر دیئے گئے ، ان نئے معاونین خصوصی کی شمولیت کے بعد کابینہ کی تعداد83 ہو گئی ۔

 

اس میں قابل تشویش بات یہ بھی ہے کہ کئی وزراء اور مشیر ایسے ہیں جنہیں کوئی محکمہ دیا ہی نہیں گیا – تمام نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، نئے معاونین خصوصی کو بھی ابھی تک کوئی قلمدان نہیں دیا گیا، ،وزیراعظم کی کابینہ میں ان 5 ارکان کے اضافے کے بعد 38 معاونین خصوصی، 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور4 مشیر کابینہ کا حصہ بن گئے ۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور