وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں قیام امن کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔

یہ بات انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، محمد اختر مینگل، وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا عبدالواسع اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف