22

Image Source: GVS
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں ان سے حلف برداری آج (منگل) ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس صبح 10 بجے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا اور وزیراعظم کابینہ کے ارکان کو پالیسی گائیڈ لائنز دیں گے۔

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا جس میں 31 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور وزیر اعظم کے تین مشیر شامل ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جگہ نئی کابینہ سے حلف لیا جنہوں نے حلف لینے سے انکار کردیا۔