وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت کا دورہ کر رہے ہیں۔

Image Source: Dawn

ریاض میں قیام کے دوران وزیراعظم پاکستان سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے اور اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات کریں گے۔
شہباز شریف سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور