پنجاب کے شہر وزیرآباد میں ایک ٹرانسفارمر گرمی کے سبب پھٹ گیا -ٹرانفارمر مارکیٹ اور گھروں کے قریب ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لیے زیازہ خوف کا باعث بن گیا -پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر آباد میں آگ لگنے کے بعد ٹرانسفارمر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاجروں نے دکانیں بند کر دیں۔
ٹرانسفارمر 4 دن بعد دوبارہ خراب
لوڈ مینج ہوا نہ اضافی ٹرانسفارمر لگا
حضور عوام بل پورا دیتی ہے pic.twitter.com/a3c4KI7kV3— Dilshad Sharif (@dilshadsharif1) June 19, 2023
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرآباد کے علاقے قدرت آبادمین چوک میں نصب ٹرانسفارمر میں آگ بھڑک اٹھی، کچھ دیر گذری کہ زور دار دھماکہ ہوا اور ٹرانسفارمر کے ٹکڑے اڑتے ہوئے قریبی عمارتوں کو جا لگے جس سے انہیں نقصان پہنچا۔تاہم خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ارد گرد کے علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو گئی۔