وزارت خزانہ کی وضاحت کے بعد وزیراطلاعات کا بھی الیکشن کےلیے رقم جاری کرنے کا عندیہ

آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ وزارت خزانہ انہیں الیکشن کے لیے مطلوبہ بجٹ فراہم نہیں کررہی جس پر ادارے نے سیکریڑری وزارت خزانہ کو جواب دینے کے لیے طلب کردیا جنھوں نے اس بات کی یقین دہانی کروادی کہ الیکشن کمیشن جب جتنی رقم کا مطالبہ کرے گا حکومت ادارے کو اتنی رقم جار ی کردے گی اس کے بعد حکومت کے وزیراطلاعات بھی میڈیا پر آئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کرنے میں حکومت کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہیں –
نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مالی ضرورت پوری کرنے کے لئے کوئی بحران نہیں، وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بجٹ ضروریات کے لئے 42 ارب روپے کی منظوری دی تھی، 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منظور شدہ بجٹ کی رقم میں سے 17.4 ارب روپے جاری کرنے کے لئے رابطہ کیا ہے،الیکشن کمیشن کو جو بھی بجٹ کی رقم درکار ہوگی، اس کی ضرورت کے مطابق جاری کی جائے گی، ہم آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔جس کے بعد اس حوالے سے ہونے والی قیاس آرایاں دم توڑ گئیں اور ایسا لگتا ہے کہ 8 فروری کا دن عام انتخابات کا دن ہوگا –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟