وزارتوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون میں پھر اختلافات

گزشتہ روز مسلم لیگ کے نامزد گورنر میاں بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا مگر جب پنجاب حکومت کے وزراء کو محکمے دینے کی بات آئی توپیپلز پارٹی اور نون لیگ میں پھر اختلافات پیدا ہوگئے جس کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب کافی دیر بعد شروع ہوسکی

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کے فوری بعد جب پنجاب کابینہ کے کچھ وزراءکے حلف اٹھانے کی باری آئی تو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے پیپلز پارٹی کے نامزد سنیئر وزیر حسن مرتضی سے کہا گیا کہ آپکو سنیئر وزیر نہیں بنایا جائے گا بلکہ آپ کو دوسرے وزراء کے ساتھ ہی حلف لینا ہوگا – مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اپنی پارٹی کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کو سنیئر وزیر بنانا چاہتی ہے اس کے علاوہ مسلم لیگ کی طرف سے حسن مرتضی کو سنیئر وزارت کے ساتھ سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ دینے سے بھی انکار کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ زراعت کا محکمہ لے لیںجسپر حسن مرتضیٰ کا پارہ ہائی ہوگیا اور وہ اسمبلی ہال سے نکل کر باہر مارکیٹ میں آگئے اور اس بات کی اطلاع اپنی پارٹی قیادت کو کی ۔

 جب حسن مرتضی نے مسلم لیگ سے کہا کہ بطور سنیئر وزیر مجھے ایوان وزیر اعلی 90شاہراہ قائد اعظم پر آفس دیا جائے تواس پر مسلم لیگ نے ان کو آفر کی کہ آپ سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس اپر مال والا آفس سنھبال لیں- جس پر حسن مرتضی اپنے وفد کے ساتھ مسلم لیگ سے ناراض ہو کر گورنر ہاﺅس سے باہر آگئے اور ساری صورت حال سے متعلق اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو فون پرآگاہکیا جو اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں  

تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک پیپلز پارٹی کی اعلی لیڈر شپ اور مسلم لیگ کی اعلی لیڈر شپ کے مابین رابطوں کا سلسلہ جاری رہا اور پھر اس کے بعد ترکی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتضی کو فون کیا اور کہا کہ آپ سے ابھی مسلم لیگ کی قیادت اور وزیر اعظم ہاﺅس کے کچھ لوگ رابطہ کریں گے آپ واپس گورنر ہاﺅس جائیں اور حلف اٹھائیں باقی معاملات پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری خود مسلم لیگ کی اعلی لیڈر شپ کے ساتھ طے کر لیں گے جس کے بعد گورنر کی حلف برداری کا آغاز ہوا ۔

Related posts

شہباز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے اسفند یارو لی کی رہائش گا ہ آمد

نیپال کی ششما دیوی لیاقت پور کےایوب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی

کراچی کے علاقےلیاری میں ہوائی فائرنگ سے میٹرک کلاس کا طالب علم نشانہ بن گیا ؛شادی کے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی