ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا وعدہ کیا

اسلام آباد: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المندھاری نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

احمد المندھاری نے یہ بات وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔

Image Source: Reuters

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سیلاب کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قادر پٹیل نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیا، ڈبلیو ایچ او کا صحت کے شعبے میں کلیدی کردار ہے۔

وزیر صحت نے ریجنل ڈائریکٹر کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب نے صحت کے بنیادی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد جاری رکھی جائے گی۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے