ورلڈ کپ 2023 کا سب سےسنسنی خیز میچ آسٹریلیا نے 5 رنز ے جیت لیا

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5رنز سے شکست دے دی ۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 388رنز بنائے -بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ آسٹریلیا یہ مقابلہ باآسانی جیت لے گا مگر نیوزی لینڈ کے ل راؤنڈر رویندرا آسٹریلیا کے سامنے دیوار بن گئے اور سنچری بنا کر میچ میں جان ڈال دی ۔
ٹورنامنٹ کے 27ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔میچ کے آغاز پر آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کریز پر آئے جنہوں شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 20 اوورز میں 175 رنز بنائے ۔
دوسرے اوپنر ٹریوس نے شاندار سنچری سکور کی ،انہوں نے 7 چھکے اور 10 چوکے مارے، انہیں فلپ نے ہی آوٹ کیا۔ مچل مارش 36 اور گلین میکسویل 41اور جوش انگلس38 رنز بنا کر سکور 388 تک پہنچادیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ ا ور گلین فلپ نے 3,3جبکہ مچل سینٹنر نے 2اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز میدان میں آئے تو ڈیون کانوے 28، ول ینگ 32،ریچن رویندرا 116،ڈیرل مچل 54،ٹام لیتھم 21، گلین فلپ 12، مچل سینٹنر 17، میٹ ہینری 9سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا 3،جو ش ہیلز ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2,2 اور گلین میکسوئل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایک موقع پر نیوزی لینڈ کو 2 گیندوں پر صرف 6 رنز چاہیں تھے مگر اس وقت ففٹی بنا کر بیٹنگ کرنے والے جمی نیشم رن آؤٹ ہوگئے اور آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے ہرا دیا –

مزید :
ODI World Cup Updates –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی