ورلڈ کپ 2023 ؛ آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپین انگلینڈ کو33رنز سے ہرا دیا

سال 2019 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اس سال 2023 میں آج آسٹریلیا سے اپنا چھٹا میچ بھی ہارگئی – 287 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 253 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو33رنز سے شکست دے دی – جونی بیرسٹو بغیر کوئی رن بنائے مچل سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جوئے روٹ بھی 13 رنز بنا پائے ، ڈیوڈ میلان 50 رنز بناکر پٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ٹیم کے کپتان جوز بٹلرایک رن بناکرایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، بین سٹوک نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگ کھیلی مگر وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور 66 رنز بناکر زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے، معین علی بھی 42 رنز بنا کر زمپا کا شکار بننے۔ ایڈم زمپانے 2 جبکہ مچل سٹارک ، پیٹ کمنزاور ہیزل وڈ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کینگرو اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر آج وہ پرفارمنس نہ دکھا پائے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی ہیڈ 11 اور ڈیوڈ وارنر 15 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ سٹیون سمتھ نے 44اور جوس انگلس3 رنز کا ہی سکور میں اضافہ کرسکے مگر پھر مارنس لبوشگنے نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور سکور کو 286 تک پہنچا دیا جو انگلینڈ کی آؤٹ آف فارم ٹیم کے لیے پہاڑ ثابت ہوا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 253 رنز پر ہمت ہار گئی -اس طرح انگلینڈ بدستور سب سے نیچے دسویں پوزیشن پر موجود رہا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی