ایک طرف دنیامیں مارا ماری ،لڑائی جھگڑے اور جنگ وجدل کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب 4 سال بعد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کاآغاز بھی 20 نومبر سے ہورہاہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے مسافر اور شائقین قطر کی پرواز پکڑیں گے اور ان میں بعض ممالک ایسے بھی ہیں جنہیں پرواز کے لیے یوکرین اور روس کے اوپر سے گزرنا پڑے گاجو جان لیو ثابت ہوسکتا ہے اس لیے فٹ بال کے اس عالمی معرکے سے قبل فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے 1 ماہ کے لیے روس یوکرین جنگ روکنے کی درخواست کر دی -ان کا کہان تھا کہ روس اور یوکرین
ایک ماہ کی جنگ بندی کا فوری اعلان کریں تاکہ دنیا ان کے شر سے محفوظ رہ سکے
گیانی انفینٹینو کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے انسانی کوریڈور کھولے جائیں یا کچھ بھی کیا جائے جس سے مذاکرات کا دروازہ کھلے۔ ہم جانتے ہیں کہ فٹ بال کا کھیل عالمی مسائل کو حل نہیں کر سکتا تاہم کھیل ایک دوسرے کو قریب لاتے ہیں اور ہمیں اس عالمی مقابلے کو ایک موقع دینا چاہیے۔ فیفاورلڈکپ 20نومبر سے شروع ہوگااور 18دسمبر تک جاری رہے گا۔