ورلڈ کپ میں افغانستان کے ساتھ میچ کے بعد بابر اعظم کی رات کیسے گزری؟

پاکستان قومی ٹیم کی ورلڈ کپ کارکردگی نے پوری قوم کو مایوس کیا تھا جس پر کپتان کے خلاف بھی اتنی تنقید کی گئی کہ ان کو کپتانی سے ہی ہاتھ دھونے پڑے تھے مگر اس ورلڈ کپ مین پاکستانیوں کے لیے جو سب سے حیران کن اور افسوسناک شکست تھے وہ افغانستان کی ٹیم سے میچ ہارنا تھا اب حواللے سے بابر اعظم نے بھی لب کشائی کی – پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران افغانستان سے شکست کا بہت افسوس تھا اس روز ساری رات سو نہیں سکا تھا۔
ایک انٹرویو میں بابراعظم نے کہا کہ بھارت اورخصوصاً حیدرآباد میں جو استقبال ملا وہ حیران کن اور یادگار رہا تاہم ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ ہارنے پردکھ ہوا تھا،اس رات سو نہیں سکا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محنت اورلگن کامیابی کی بنیاد ہے انھوں نے اپنی کامیابی کے پیچھے موجود افراد کی محنت کو بھی سراہا ان کا کہنا تھا کہ کیریئرکے ابتدا میں منصور رانا،اعجاز احمد اور علی ضیا نے ان کی بیٹنگ میں نکھار لانے میں بہت مدد کی۔
کپتانی سے متعلق کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کپتانی ذمہ داری ہے، سب کو ساتھ لےکر چلتا ہوں، بیٹنگ اورکپتانی کو الگ رکھتا ہوں، میرے رن آؤٹ ہونے پر والد بہت ناراض ہوتے ہیں کیونکہ ان کو رن آؤٹ ناپسند ہے۔
بابراعظم نے آئندہ ورلڈکپ سے متعلق عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتیں گے، انھوں نے اپنی پسندیدہ تیم کا تزکرہ بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ ہے،کین ولیم سن کی کورڈرائیو پسند ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کس باؤلر کو کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے تو اس کا جواب تھا کہ پیٹ کمنز سب سےمشکل بولرہیں۔مزید برآں اپنی شادی اور تیاریوں سے متعلق سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں شیروانی دیکھنے کی خبردرست نہیں اورنہ ہی ابھی فی الحال شادی کا کوئی پلان ہے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی