ورلڈ کپ سے پہلے بریک : شاہین شاہ آفریدی کا سری لنکا میں جاری ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے شاہین آفریدی ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیسٹ ٹیم سے فی الحال بریک لیں گے اور وہ اس ٹورنامنٹ کے سبب کسی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں ہیں ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا سری لنکا کرکٹ جلد اعلان کرے گا۔

 

 

شاہین آفریدی نے اب تک 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔انجری سے صحت یاب ہو نے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی، البتہ انہوں نے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔ مگر اس ریکوری کے بعد سے ابتک ان کی وہ فارم واپس نہیں آسکی جو زخمی ہونے سے پہلے تھی -اطلاعات ہیں کہ ان کی باؤلنگ سپیڈ میں بھی کمی آگئی ہے جسے وہ آرام کرکے اور ریسٹ کرکے بحال کرنا چاہتے ہیں –

 

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب وہ باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی مہارت حاصل کررہے ہیں اور خوب لمبے لمبے چھکے مارنے لگ گئے ہیں ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی