ورلڈ جونئیر سکواش ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو شہباز شریف نے ایک کروڑ روپے انعام دے دیا

جہانگیر خان اور جان شیر خان کے بعد پاکستان سکواش کے میدان میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا مگر اب 37 سال بعد پاکستانی نوجوان حمزہ خان نے ایک بار پھر سکواش کا جونئیر ٹائٹل جیت کر قوم کو خوشخبری دی تو حکومت پاکستان نے بھی اس کی اس کارکردگی پر حمزہ خان کو نوازنے کا فیصلہ کیا – حمزہ خان کو حکومتِ پاکستان نے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک دیدیا۔

شہباز شریف سے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپیئن حمزہ خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے تعاون کی بھی تعریف کی، حمزہ کے ہمراہ انکے والدین بھی تقریب میں شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور قومی سرمایہ ہیں، پاکستان کو دہائیوں کے بعد سکواش کا اتنا بڑا ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ جلد ہی اپنی محنت اور لگن سے سکواش کا سینئر عالمی ٹائٹل بھی جیتیں گے، میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔قوم کو اپنے اس بیٹے پر فکر ہے اگر حکومتیں اپنے کھلاڑیوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی جاری رکھیں تو پاکستان مزید میدلز اور ورلڈ ٹائٹلز اپنے نام کرسکتا ہے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے