ورلڈکپ 2023: ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے ہرا دیا

بھارت میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں ساؤتھ افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے ہرا دیا -آسٹریلیا اس سے پہلے بھارت سے بھی ہار گیا تھا جبکہ ساؤتھ افریقہ نے اس سے پہلے میچ میں سری لنکا کو بھی بڑے مارجن سے شکست دے دی تھی-آئی سی سی ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو با آسانی134 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

لکھنئوکے اٹل بہاری واجپائی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ٹمبا بوماوا نے میدان میں کھیل کا آغاز کیا، جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 108 رنز کے مجموعے پر گری، ٹمبا 35 رنز بنا کر میکسویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے, کوئنٹن ڈی کاک109رنز بناکر میکسویل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ریسی وین 26رنز بناکرزمپا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے،ایڈین مارکرم 56رنز بناکر کمنز کی بال پرکیچ آؤٹ ہوئے۔ہنرچ کلاسن 29رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،ڈیوڈ ملر 7رنز بناکرسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے،مارکو جینسن 26رنز بناکر سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔جواب میں اسٹریلیا شروع سے ہی دباؤ کا شکاررہی اور 70 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد سٹارک اور مارنس لینبھوشین نے کچھ مزاحمت تو کی مگر ہدف تک نہ پہنچ پائے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 پر ڈھیر ہوگئی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی